نمائندہ خصوصی انڈر گراؤنڈ نیوزلاہور
لاہور:چیئرمین برابری پارٹی ومعروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
معروف گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار
واضح رہے کہ اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا وائرس سے اب تک نہ صرف جواد احمد بلکہ آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت متعدد فنکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔