Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری دو دو سال برقرار رہتی ہے،دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے،قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے،سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا پیسے جمع کراو اور گھر جاو،ملزمان کیساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ملزمان کے وکیل شاہ خاور نے عدالت سے استدعا کی کہ آج پہلا روزہ ہے ریلیف ملنا اچھا ہوگا۔جسٹس قاضی امین نے اس پر کہا کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی،عدالت عظمیٰ نے اس موقع پرمحکمہ بلدیات کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوۓ تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوۓ سندھ ہائی کورٹ کو میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لیکر فیصلہ دینے کا حکم دیتے ہوۓ

معاملہ نمٹا دیا ہے۔ ملزمان پر مختلف منصوبوں میں

کرپشن

کے الزامات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا میں پیش آئے واقعے پر اداکارہ میرا کی آپ بیتی

Next Post

بھارت کشمیریوں کے خلاف منظم معاشی دہشت گردی میں ملوث ہے, شہریار خان آفریدی

Related Posts
Total
10
Share