جواد احمد ڈائریکٹر سپین سے
بھارت میں سب سے قدیم اور مشہور ترین بیکریوں میں سے ایک ممبئی کی ‘کراچی بیکری‘ بالآخر بند ہو گئی۔ یہ بیکری اپنے نام کی وجہ سے ہندو قوم پرست جماعتوں کے نشانے پر تھی۔
ہندو قوم پرست مقامی جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا ‘کراچی بیکری‘ کو بند کرانا اپنا ‘کارنامہ‘ قرار دے رہی ہے۔ حالانکہ بعض لوگ اس کے بند ہونے کا سبب مالی مشکلات قرار دے رہے ہیں۔ ممبئی کے متعدد ٹوئٹر صارفین نے کراچی بیکری کے بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ممبئی شہر کا نقصان ہے۔