Reg: 12841587     

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

اسلام آباد:منتظر مہدی

ایک اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگردوں کوگرفتار بھی کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

کاروائی میں دہشتگرد کمانڈر کے دیگر تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔دوسری کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اور مارے جانے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے جو سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، معصوم شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان کی کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی باکستان سے برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

Next Post

سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پرویز الہیٰ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

Related Posts

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں تعنیات قونصل جنرل احمر اسماعیل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر الوداعی ظہرانہ دیا

مانچسٹر (عارف چودھری) پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے پاکستان قونصل جنرل برمنگھم احمر…
Read More
Total
0
Share