Reg: 12841587     

گال ٹیسٹ میں تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس وقت قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور  پاکستان نے  8 وکیٹیں گنوا دی ہیں جب کہ اس کا اسکور 200 سے زائد ہے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز  کے اسکور تک پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اب بھی  مزید 150 ک لگ بھگ رنز درکار ہیں۔

اس وقت کریز پر یاسر شاہ اور نعمان علی موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ  امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جب کہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

قبل ازیں گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جب کہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد نواز نے 2  اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدالت میں پیش ہونیکی صورت میں بشریٰ ہمیں دھمکیاں دلوا رہی ہیں: دانیہ کادعویٰ

Next Post

سیالکوٹ میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کر دی گئی

Related Posts
Total
0
Share