Reg: 12841587     

اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کریں: لاہور ہائیکورٹ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف کو اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف ڈرپوک ہیں پاکستان واپس نہیں آئيں گے: عمران خان

Next Post

پی ٹی آئی پر پابندی کی تلوار لٹک رہی، عمران تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں: اسحاق ڈار

Related Posts
Total
0
Share