بیورو چیف سیالکوٹ(چوہدری عدنان افتخار واہلہ)
تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ کانواں لِٹ میں نامعلوم افراد نے نومولود بچی کا گلہ کاٹ کر اسے بالٹی میں رکھ کر کھیتوں میں پھینک دیا ۔
نومولود بچی گلہ کٹ جانے کے باوجود معجذاتی طور پر زندہ رہی ۔ راہگیر نے بچی کے رونے کی آواز پر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے بچی کو فوری سول ہسپتال منتقل کیا جہاں بچی کو انتہائی نہگداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے پولیس کو نامعلوم افراد کے ضلاف مقدمہ درض کرکے انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ درندگی کے مرتکب ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔