Reg: 12841587     

حکومت کی اتحادی جماعت اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم غربیوں کا روزگار نہ چھینے

گجرات سے بیورو چیف انڈر گراؤنڈ نیوز

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر عام عوام سراپا احتجاج ہے

آپوزیشن تو یہی کہتی ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے

مہنگائی کی وجہ وزرا کے کیک بیک بلیک مارکیٹنگ  اور زیادہ منافع کمانا ہے

کیونکہ عمران خان کو سارے فنڈ کرنے والے ہی وزیر مشیر ہیں اور اب وہ عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں کوئی ان کو پوچھ نہیں سکتا

 وزراء ادویات ساز کمپنیوں سے کیک بیک لیتے ہیں اور ادویات کا ریٹ بڑھ جاتا ہے

آٹا چینی پٹرولیم مصنوعات  کی  قیمتوں میں اضافہ میں بھی وزیر مشیروں کے نام شامل ہیں

ہر چوتھے دن تو حکومت بجلی کا ریٹ زیادہ کر دیتی ہے

عوام اور اپوزیشن تو حکومت کی نااہلی اور نالائقی پر سراپا احتجاج ہیں

وہیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بھی اس چیز کا ذمہ دار عمران خان اور ان کی حکومت کو قرار دیا ہے

چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پہلے ہی نوکری ہے نہ روزگار

پنجاب بھرمیں روزگار چھیننے پرلوگوں کی اموات ہوئیں

گجرات میں محکمہ اوقاف اوربلدیہ نے آپریشن کیا

دوران آپریشن غریب دکاندارکی ہلاکت پرافسوس ہے

اب اس غریب دکاندارکے بچوں کو کون پالے گا؟۔

سربراہ ق لیگ نے کہاکہ کاروبارپہلے ہی مشکل سے چل رہا،اس کوبھی چھیناجارہاہے،

ان کاکہناتھا کہ قیام پاکستان کے بعدسے یہ لوگ کاروبارکررہے ہیں،محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی اتنی زیادہ ہے جب لوگ بےروزگار ہو جائیں گے تو کہاں سے کھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لئے نگران کمیٹی قائم

Next Post

ڈسکہ میں پولیس گردی سرعام اپنے عروج پر

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت نائب صدر مریم نواز شریف چک شہزاد میں منعقد کیا گیا۔ بعد ازاں کشمیر ھاؤس میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

نمائندہ خصوصی انڈر گراؤنڈ نیوز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share