Reg: 12841587     

پاکستانی اور ہندوستانی وزرائے خارجہ بیک وقت امارات میں

(بیوروچیف دبئی) 
ابوظبی ہندوستان کے وزیرامورخارجہ ایس جے شنکر امارات پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی ہے ۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اتفاق سے امارات کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے کسی ملاقات کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ امریکا میں اماراتی سفیر نے گزشتہ دنوں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ امارات پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کررہا ہے۔ ادھر ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرامورخارجہ کا دورہ معمول کا حصہ ہے جس میں وہ امارات کے ساتھ معاشی تعاون اور ہندوستانی کیمونٹی کودرپیش مسائل پر بات چیت کریں گے ۔ پاکستانی اور ہندوستانی وزرائے خارجہ کا بیک وقت امارات آنا محض اتفاق ہے یا کسی پس پردہ سفارتکاری کا حصہ یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے تاہم حالیہ چند ہفتے کے دوران دونوں ممالک کے کئی وزرا نے امارات کا دورہ کیا ہے اور حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت

Next Post

انڈر گراونڈ نیوز کے سی۔ای۔اوخالد چوہدری کا پاکستان میں اپنے بزرگوں اور فیملی ممبران اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد دوبئی اور یورپ کے لئے روانہ

Related Posts
Total
0
Share