Reg: 12841587     

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر  میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9  روپے 58  پیسے کمی آئی جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق بدھ کے روز ڈالر کی قد میں 4.19 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر  میں تیزی سے کمی ہوئی اور  روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکا بھاؤ 11.50 روپےکم ہوکر 229 روپے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ چند  روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

Next Post

سندھ میں 5 اگست سے تین دن کیلئے سی این جی بند

Related Posts

ضلع سیالکوٹ کی عشر و زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین نے سیالکوٹ کے مستحقین طلباء وطالبات کو ستر لاکھ روپے کی ایجوکیشن گرانٹ جاری کر دی- چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ خواجہ محمد عارف

بیورو رپورٹ سیالکوٹ عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ کی جانب سے گورنمنٹ کالجز یونیورسٹیز، ہائر سیکنڈری سکولز اور دینی…
Read More
Total
0
Share