Reg: 12841587     

بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامع چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔

راچڈیل(عارف چودھری)

بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم ،خاور ندیم ،ناصر علی اظہر علی ،بیرسٹر انیس علی ،سمیرا علی کی والدہ محترمہ ممتاز کاروباری سماجی راہنما مرحوم رانا زولفقار علی کی اہلیہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامع چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔

جس میں بیرسٹر امجد ملک ،ڈاکٹر لیاقت ملک ،سالیسٹر مقبول ملک، ورلڈ وائڈ کے محمد زاہد ،ڈاکٹر طارق چوہان، ڈاکٹر یونس پرواز ،سابق بیوروکریٹ انعام سہری ،نسیم اللہ خان ،اعجاز چودھری ، رانا سعید بھٹی ،محمد سرور چشتی کے علاوہ مقامی کاروباری مزہبی شخصیات نے شرکت کی نعت کا شرف ممتاز مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی کو حاصل ہوا ۔

اس موقع پر پاکستان فیصل آباد سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا پروفیسر مشتاق احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی وفات کے بعد انکو اولاد کی جانب سے قرآن شریف کی پڑھائی اور دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے مجھے آج دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ دیار غیر میں بھی ایسی روحانی محفلیں منعقد ہوتی ہیں ایسے روحانی محفلیں یہاں کی نئی نسل کے لئے بہت اچھی ہیں۔

امام مسجد مولانا عرفان چشتی نے کہا کہ جج احمد ندیم نے اپنی والدہ مذحترمہ کی پہلی برسی کے لئے بہت خوبصورت روحانی محفل منعقد کی ہم انکے والد محترم رانا زولفقار اور والد کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں ۔میزبان سینئر جج احمد ندیم نے تمام دوست احباب کا انکی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی میں شرکت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت سینئر صحافی ہارون شاہ کے والد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفور شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Next Post

پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

لندن (عارف چودھری) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی…
Read More
Total
0
Share