Reg: 12841587     

پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

ہیڈرزفیلڈ (عارف چودھری)

پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن Huddersfield )کے صدر کاروباری شخصیت اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ہال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں بر طانوی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین مئیر کرکلیز مسعود احمد ڈپٹی قونصلر جنرل بریڈ فورڈ شعیب مبارک پولیس آفیسر جم گرفت اور مقامی کونسلرز اور مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ ہم آج پاکستان کی آزادی کے 75 سال ھونے پر خوشیاں منا رہے ہیں اور آج اس پروگرام میں لوگوں کی شرکت دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے لیکن اس موقع پر ان کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے جو اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔

ڈپٹی قونصلر جنرل بریڈ فورڈ شعیب مبارک نے کہا مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ دیار غیر میں رہ کر بھی پاکستانی کشمیری پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں آج سب کا جوش وخروش دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم پاکستان میں بیٹھے ہیں میں پروگرام کے منتظم اختر وحید اور انکی ٹیم کو آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دیتا ہوں کر کلیز کے مئیر مسعود احمد نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے ہمیں پاکستان پر فخر ہے میں پاکستان اور اوورسیز میں موجود تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

پولیس سپرٹیڈنٹ جم گرفٹ نے ہال میں موجود لوگوں کو پاکستان کے 75یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا یہاں لوگوں میں پاکستان کے ساتھ پیار کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی پروگرام کے روح رواں اور پاکستان ہیڈرزفیلڈ ز ایسوسی ایشن کے چئیرمین اختر وحید نے تمام مہمانوں اور پروگرام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہم رہتے بر طانیہ میں ہیں لیکن ہمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ہماری ایسوسی ایشن ہر سال یوم پاکستان پر پروگرام کرتی ہے اور یہ سلسلہ انشااللہ جاری رہے گا اس موقع پر دوسروں نے بھی کہا کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا ۔

قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا بر طانیہ کے مشہور قوال صابری برادران نے ہمنواؤں کے ہمراہ مشہور سے ہال میں موجود لوگ جھوم اٹھے آخر میں مہمانوں کو کبانہ ریسٹورنٹ ہیڈرزفیلڈ کے لاہوری کھانوں سے تواضع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامع چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔

Next Post

ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ میں  پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ۔ فائنل میچ نللا شاہین اور کشمیر بچر کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو کشمیر بچر نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

Related Posts
Total
0
Share