Reg: 12841587     

گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت متعدد لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ختم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی  رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے پابندی ہٹنے کے بعد 30 جون سے 31 جولائی کے دوران آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی اور درآمدی سامان سرچارج کی وصولی کے بعد جاری کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گاڑیوں اور  موبائل فونز سمیت 860 اشیاء پر پابندی ہٹادی گئی ہے جب کہ  ان اشیاء کا تعلق 33 مختلف کیٹیگریز سے ہے۔

وفاقی حکومت نے 19 مئی کو تین ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی اور درآمدی اشیاء پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ تجارتی شراکت داروں کے مطالبے پر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی سمیت مختلف شہروں میں بڑے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا منصوبہ

Next Post

سیالکوٹ شہر کی اپنی ائیرلائن کو ایک اور اعزاز مل گیا۔

Related Posts
Total
0
Share