لندن (عارف چودھری )
ادب اور سماع ارگنائزیشن بری کے چئرمین ڈاکٹر لال روح رواں محمد تنویر ،عاطف چودھری ،پامیلا اشرف اور انکی ٹیم نے بری کے موسس سینٹر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر ،ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ واجد خان، مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون، ڈپٹی لیڈر بری کونسل کونسلر تیمور طارق،کونسلر عائشہ عارف ،اقبال صدیقی،صفدر بلوچ ،نوید خان ،کومل خان ،سیما شیخ،ممتاز سماجی کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری ،عطا چوہان اور کاروباری سماجی و مزہبی شخصیتوں نے شرکت کی۔
محمد تنویر، محمد صفدر،ظہیر اے لکھیرا ،-سمیرا اشرف اور دوسر وں نے پاکستان کے ملی نغمے سنا کر ہال میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے اور خاص طور پر محمد تنویر کے تحریر کردہ پاکستان بننے پر مختصر ڈرامہ جس میں بر طانیہ کی ممتاز فنکارہ زرقا کے کردار کو ہال میں موجود تمام لوگوں نے سراہا ۔
اس موقع پر عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ ادب اور سماع گروپ کے محمد تنویر ،عاطف چودھری اور ڈاکٹر لال کو آج یوم پاکستان کی مناسبت سے بہت کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں پاکستان کے اندر اور باہر پاکستان کے تشخص کو قائم رکھنا چاہئے۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ بری میں آج آزادی پاکستان کے حوالہ سے ڈرامہ اور پروگرام کرنے پر آرگنائزر مبارک باد کے مستحق ہیں اور یہاں پر پاکستانیوں کا جوش وخروش قابل دید ہے۔
اس موقع پر لارڈ واجد خان نےکہا آج کا یوم پاکستان کا پروگرام دیکھنے پر بہت مزا آیا اور دیار غیر میں ایسے پروگرام متواتر سے ہونے چاہئے ۔
مئیر بری شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کا لباس گرین اور وائٹ پہننے پر دل بہت خوش ہورہا ہے یہ پاکستان کا نشان ہے میں بری کی مئیر کی حیثیت سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
میزبان محمد تنویر،ڈاکٹر لال ،عاطف چودھری اور پامیلا اشرف کا کہنا تھا ہماری آرگنائزیشن ہمیشہ پاکستان کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام کرتی ہے ایسے ہی آج یوم پاکستان پر پروگرام ارگنائز کیا۔
ہم تما مہمانوں اور کمیونٹی کے لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم خصوصی طور پر قبول جیولری اینڈ فیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر عاطف ریاض چودھری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پروگرام کے انتظامات اور سپونسر پر خصوصی تعاون کیا ۔