Reg: 12841587     

سوشل میڈیا صارفین نے شاہین شاہ آفریدی کا متبادل ڈھونڈ نکالا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

رواں ماہ کے آخر  سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے سوشل میڈیا صارفین نے انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کا متبادل ڈھونڈ لیا۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ شاہین کو  مزید آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ ایشیا کپ اور  انگلینڈ کی ہوم سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مذکورہ خبر آتے ہی ٹوئٹر پر فاسٹ بولر محمد عامر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

محمد عامر نے بھی ٹوئٹر پر سوال کیا ہے کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں؟

وہاب ملک نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب صرف عامر ہی امید ہیں، براہ کرم انہیں واپس لے آؤ۔

ایک اور صارف نے کہا محمد عامر شاہین کی جگہ بہترین انتخاب ہوں گے کیونکہ حسن علی آؤٹ آف فارم ہیں جب کہ حسنین بھی ٹھیک نہیں ہیں، محمد عامر ایشیا کپ کے لیے بہترین ہیں۔

شہزاد نامی صارف نے کہا ‘پی سی بی کو محمد عامر کو ٹیم میں واپس لانا ہوگا کیونکہ ہمارا بولنگ اٹیک شاہین کے بغیر بہت کمزور ہے،شاہین کے بعد کوئی قابل اعتماد بولر نہیں ہے، عامر تجربہ کار ہے اور بال کو سوئنگ کرنے کا آرٹ بھی جانتا ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

Next Post

وزیراعظم کا بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی فوری معطل کرنے کا حکم

Related Posts
Total
0
Share