Reg: 12841587     

اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں اور ہدایت کی کہ حلقوں میں جائیں عوام کے ساتھ گھل مل جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے، یہ بزدل حکومت ہے صرف فاشزم دکھا سکتی ہے۔

گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سونا پھر اچانک ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Next Post

روپےکے مقابلے میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا

Related Posts
Total
0
Share