Reg: 12841587     

کنزیومرکورٹ کا بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کنزیومر پروٹیکشن اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ (صارف عدالت) کشمور وکندھ کوٹ نے بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہےکہ ان تکلیف دے لمحات میں منافع خوروں کا یہ اقدام دل دہلانے جیسا ہے، منافع خور دکاندار  بے یارو مددگار عوام کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 6 روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں سے لوگوں کا جانی اور مال مویشیوں کا نقصان ہوا ہے، بارشوں سے لوگوں کےگھر تباہ ہوگئے ہیں ، چھتوں کو بچانے کی پلاسٹک شیٹ کی قیمتوں میں دکانداروں نے بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ و کشمور کو ہدایت کی ہےکہ  اسسٹنٹ کمشنر ، مختار کار  اور ڈائریکٹر پرائس کنٹرول کو مارکیٹس کے دورے کی ہدایت کریں،  دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی جائے، منافع خور دکان داروں کے خلاف کارروائی اور جرمانے عائدکیے جائیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ وکشمور کو 29 اگست کو پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 540 پوائنٹس بڑھ گیا

Next Post

سندھ میں بارشوں سے ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات تباہ، شہری سڑک پر آگئے

Related Posts
Total
0
Share