Reg: 12841587     

نواز شریف پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں: اسحاق ڈار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف متحدہ عرب امارات سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ جائیں گے۔

وطن واپسی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا جو معیشت 2013 میں ڈیفالٹ کے قریب تھی اسے نواز شریف نے 2017 میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنا دیا، ہمیں ان کی لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا 8 ماہ بہت مشکل میں گزارے، میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکے گا لیکن میں ان سے کہنا تھا کہ معاہدہ جون کے آخری ہفتے میں ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی اور رواں ماہ ہی پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیدیا

Next Post

مانچسٹر کی معروف سماجی شخصیت چوہدری یاسر مقصود حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مانچسٹر اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share