مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں طلبہ نے امتحان میں کم نمبر دینے پر ٹیچر کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا جہاں اسکول کے 11 طلبہ نے امتحان میں کم نمبر دینے پر ریاضی کے ٹیچر کو درخت سے باندھا اور پھر تشدد بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق ریاضی کے ٹیچر نے 9 ویں کلاس کے 11 طلبہ کو امتحان کے نتیجے میں D گریڈ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اور تشدد کا نشانہ بننے والے ٹیچر کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے خلاف پولیس میں شکایت اس لیے درج نہیں کرائی گئی کیوں کہ اس وجہ سے ان کا کیریئر خراب ہوجاتا۔