مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی:تحریک انصاف نےاین اے237 ملیرکےنتاٸج کوسندھ ہاٸیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی سندھ نے این اے 237 کے ضمنی انتخابات میں حکیم بلوچ کی کامیابی کو چینلج کردیا۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی۔حلقے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے۔
موقف اپنایا گیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔