Reg: 12841587     

برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔

تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

واضح رہے دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، امریکا میں بھی پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

امریکا کا موقف تھا کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، ورلڈ بینک

Next Post

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اہل یا نااہل؟فیصلہ آج،نظریں الیکشن کمیشن پر

Related Posts

اسلام آبادعلی پور میں سکردو کی 13 سالہ بچی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت نوٹس، بحفاظت بازیابی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ!

منتظر مہدی(اسلام آباد) اسلام آباد میں سکردو کی بچی کے اغوا کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے…
Read More
Total
0
Share