Reg: 12841587     

انگلینڈ: شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے پر عائد پابندی ختم

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین کے بیٹھ کر میچ دیکھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین کی آمد پر  پابندی کورونا وبا کی وجہ سے عائد کی گئی تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ویکسی نیشن کے ذریعے ملک میں وبا پربڑی حدتک قابو  پائے جانے کے بعدتفریحی سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی بھارتی قسم بھی برطانیہ میں زندگی معمول پرلانے میں بڑی رکاوٹ  ہے اور برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریباً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔

 برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز  بھی کورونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ  برطانوی ریڈیو کی44 سالہ میزبان لیزا شاکی  ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں پھٹکیاں پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

Next Post

پاکستان اور مصر کے مابین پہلی ایئر ڈیفنس مشق “سکائی گارڈ اول” 2021ء کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share