Reg: 12841587     

دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا سب سے بڑی دہشتگردی ہے: طاہر اشرفی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، پاکستان نے دہشتگردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت کا پہرہ دار ہے لیکن پاکستان کے اندر توہین مذہب اور توہین رسالت ﷺ کاغلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے تعلق نہیں ہے، بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لڑکے لڑکی پر تشدد کا معاملہ، وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا

Next Post

شہروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں: وزیراعظم

Related Posts

بریڈ فورڈ میں جشن غدیر شایان شان منایا گیا۔محفل حمد و نعت و سماع کا کا شاندار اجتماع موالیان کی دھمال اور قوالوں پر نوٹوں کی برسات۔

بریڈفورڈ ( فرحت کاظمی) حجہ الوداع اور غدیر خم کے مقام پر رسول اکرم خاتم المرسلین سید الانبیا…
Read More
Total
0
Share