Reg: 12841587     

فتنے نے مان لیا کہ انہوں نےآرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی تھی: مریم اورنگزیب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نےآرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی پیشکش کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی  آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نےآرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی پیشکش کی تھی، اب فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈڈ فتنے نے کرش کیا ہے، عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی بلکہ 4 سال ڈاکے ڈالے ہیں،  ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا۔

وزیر  اطلاعات کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں ، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری

Next Post

مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے: پیوٹن

Related Posts
Total
0
Share