(ڈسکہ سے) مقصود کھوکھر بیورو چیف انڈر گراونڈ نیوز
آج دن بھر ڈسکہ میں کھلے عام غنڈہ گردی کے مناظر جگہ جگہ دیکھنے کو ملے منچلے نامعلوم نوجوان دن بھر موٹر سائیکلوں پر آتے اور فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے اور غائب ہوجاتے پولیس جان بوجھ کر خاموش تماشائی کا کردار نبھاتی رہی کئی پولنگ سٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل روک دیا جاتا اور صرف حکومتی وزراء کیساتھ آنیوالوں کو پولنگ سٹیشن کے اندر رسائی دی جاتی رہی جبکہ ایک نواحی گاوں میں ن لیگ کے ورکرز کو سیدھا فائر کیئے گئے جسکے نتیجہ میں دو ن لیگی ورکر جان بحق ہوگئے اور چھ زخمی ہوگئے حکومت انتظامیہ کی مدد سے ن لیگی ووٹرز کو ہر جگہ روکتی رہی کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں اب دیکھتے ہیں کہ نام نہاد پولنگ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے