Reg: 12841587     

روس کا یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کردیا۔

روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے  جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین اناج برآمدگی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے پر حملے کے بعد یہاں سے گزرنے والے سویلین جہازوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کے دعوے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا

Next Post

پی سی بی کا اسپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share