Reg: 12841587     

عمران خان کے دعوے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد پولیس سے متعلق کیے گئے دعوے پر پولیس ترجمان کا بیان سامنے آگیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چند سیاسی رہنما اسلام آباد پولیس کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے پروپیگنڈے سے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا۔

اسلام آباد پولیس   کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر افسر اور جوان قانون کے مطابق کام کررہا ہے،کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے لہٰذا وفاقی دارالحکومت کےشہری کسی افواہ اور غلط بیانی پر دھیان مت دیں۔

یاد رہے کہ  چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا ہے کہ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو جو پولیس روکنے کے لیے لگائی گئی ہے وہ ہمارے ساتھ مل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موجودہ سیاسی بحران فوج اور سپریم کورٹ ختم کرسکتے ہیں: اسد عمر

Next Post

روس کا یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share