مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹینیکل کمیٹی نے پاکستان ٹیم میں انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔
فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دے دی ہے،محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان کو ان فٹ عثمان قادر کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
فخر زمان بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچ نہیں کھیلے تھے البتہ انہیں نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا جہاں وہ دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔
جس کے بعد ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا جس میں کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔