ابوظبی(خصوصی رپورٹر)
ابوظبی ٹی 10 کے رواں سیزن کی نئی ٹیموں میں سے ایک نیویارک سٹرائیکرز نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر سٹیورٹ بننی ان کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ 38 سالہ سٹیورٹ بننی وائٹ بال کرکٹ کرکٹ میں شراکت داری کو توڑنے میں عرصہ دراز سے اہم مقام رکھتے ہیں۔ آل راؤنڈر اچھے بلے باز بھی ہیں اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 سیزن میں نیویارک سٹرائیکرز ان کی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوگی۔ تمام فارمیٹس میں 300 سے زیادہ میچز کا تجربہ رکھنے والے سٹیورٹ بننی جس اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں اس میں وہاب ریاض، کیرن پولاڈ اور ایون مورگن جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ جس سے نیویارک سٹرائیکرز نئی تاریخ رقم کرے گی۔ اس موقع پر سٹیورٹ بننی نے کہا، “وہ نیویارک سٹرائیکرز میں شمولیت اختیار کرکے خوش ہیں اور پرامید ہیں کہ یہ ان کی سفر کو اہم بنائے گا۔اسکواڈ اچھے کرکٹرز پر مشتمل ہیں جو سفید گیند کا بڑا تجربہ رکھتے ہیں۔ نیو یارک اسٹرائیکرزکے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ سٹیورٹ بننی تجربہ کار ہیں اور گیند اور بلے کا اچھا استعمال جانتے ہیں جس کی ہمیں پہلے سیزن میں اشد ضرورت ہے۔