مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
حافظ آباد میں 16سال کی لڑکی کی 40سال کے شخص سے شادی کرا دی گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے بدلے 40 سالہ دلہے سے 5 لاکھ روپے لیے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوہر سلمان لڑکی پر تشدد بھی کرتا تھا تاہم لڑکی کی مدعیت میں والدہ،سوتیلے باپ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے تاہم دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔