Reg: 12841587     

لندن میں تین بڑوں کی بڑی بیٹھک

لندن(عارف چودھری)

لندن میں تین بڑوں کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کو حتمی شکل دی.

اہم عہدے پر توسیع کا بھی آپشن زیرغور آیا، حتمی فیصلہ اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بڑی بیٹھک لگی، وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے درمیان اہم عہدے پر تعیناتی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کو حتمی شکل دی گئی، کل مزید مشاورت ہوگی، نون لیگ کی قیادت کی جانب سے اہم عہدے پر توسیع کا آپشن بھی زیرغور آیا۔

نون لیگ کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنا مؤقف دیا، پارٹی قائد کے مشورے کو پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا، مشاورت پر اتفاق رائے کے بعد ہی تعیناتی کے حوالے سے نام سامنے آئے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ابتدائی مشاورت میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دئیے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایون فیلڈ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

صدر گرینڈ اوورسیز کلب بر طانیہ چودھری محمد نواز کی چودھری محمد سرور سے خصوصی ملاقات

Next Post

آئی ایل ٹی 20 میں یواے ای کھلاڑیوں کا چناؤ، ٹرائل جاری

Related Posts
Total
0
Share