Reg: 12841587     

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے 2023 میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (محکمہ شماریات) نے مردم شماری مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مکمل کرلیے ہیں جنہیں اب منظوری اور رہنمائی کے لیے سی سی آئی کو بھیجا گیا ہے۔ 

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے ذریعے سی سی آئی سیکرٹریٹ/کیبنٹ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

سرکاری سمری تیار کرنے اور پھر ارسال کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل سی سی آئی کا اجلاس بلانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 

اس سے قبل سی سی آئی کا اجلاس 2 اگست 2023 کو منعقد کرنے پر بات ہوئی تھی تاہم ایسا نہ ہو سکا لیکن اب نتائج کی منظوری کے لیے سمری سی سی آئی کو بھیج دی گئی ہے جس سے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے تازہ ترین بیان کے بعد پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔

 مردم شماری کے نتائج پیش کیے جانے کے حوالے سے تین امکانات پیدا ہو سکتے ہیں: یا تو تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی گئی سنگین خامیوں کی بنا پر نتائج منسوخ کر دیے جائیں گے یا پھر نتائج کی منظوری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کے نتیجے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

تیسرا امکان یہ ہو سکتا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر تمام معاملات کو مناسب انداز سے سے حل کیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ ن واشنگٹن ڈی سی امریکہ کے صدر شہزاد چوہدری کی نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Next Post

ٹی بی سمیت مختلف امراض میں استعمال ہونیوالی 200 سے زائد ادویات کی قلت

Related Posts

حکومت نے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے کہ جس سے ملک کے اندر معاشی استحکام آ سکے-حاجی حبیب احمد, بزنس مین و سماجی شخصیت

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) راولپنڈی  کے معروف  بزنس مین اور سماجی  شخصیت  حاجی حبیب …
Read More
Total
0
Share