Reg: 12841587     

فیفا ورلڈکپ: ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے احتجاج

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایران فٹبال فیڈریشن نے اپنے قومی پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ میں امریکا اور ایران کے میچ سے قبل فیفا سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف شکایت کی ہے جس میں ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ امریکی فٹبال فیڈریشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے جھنڈے سے ’اللہ‘ کا نام ہٹایا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب امریکی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے یہ عمل ایران میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ  29 نومبر  کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم

Next Post

اوورسیز پاکستانیز کا مانچیسٹر میں اہم تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار ۔

Related Posts

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور لاہوری ڈیرہ کے چیف ایگزیگٹیو شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی مئیر راچڈیل عاصم رشید سے انکے دفتر میں ملاقات

راچڈیل رپورٹ عارف چوہدری   برطانیہ کی ممتاز  پاکستانی نژاد کمیونٹی شخصیت شیخ اعجاز احمد کی سر براہی…
Read More
Total
0
Share