Reg: 12841587     

بر طانیہ کی ممتاز صحافی اینکر مقدس مجید نےمحترمہ نینا رانیاں خان کےاعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد (GALA DINNER)مانچسٹر کے AL WALI ریسٹورینٹ میں کیا

مانچسٹر(عارف چودھری)

سی ای او جی ایس ٹی وی اور بر طانیہ ممتاز صحافی اینکر مقدس مجید کی جانب سے بر طانیہ کی کاروباری سماجی شخصیت اور دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی محترمہ نینا رانیاں خان)Nina RANIYA khan)جنہوں نے حال ھی میں بنگلہ دیش کی جانب سے ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کے مقابلہ میں ٹاپ ٹین میں شامل ھونے کا ایورڈ ملنے پر نینا رانیاں خان (RINA RANIYA Khan)کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد (GALA DINNER)مانچسٹر کے AL WALI ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں گریٹر مانچسٹر کی کاروباری سماجی صحافی ادبی شخصیات جن میں محمود اصغر چودھری – وسیم چودھری -واجد راجہ-چودھری عارف پندھیر -محبوب الہی بٹ -چودھری پرویز مسیح-پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ پی ٹی آئی کلچرل ونگ کی انچارج نسرین بلو- ہیلتھ ایڈوائزر ساحر علی – سماجی شخصیت عطا مصطفی چوہان – کمیونٹی راہنما سیما شیخ – یو کے یورپ کی ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول شیخ – اردو گلوبل کلچرل ونگ کی انچارج کومل خان اور کمیونٹی لیڈران نے شرکت کی

اس موقع پر جی ایس ٹی وی کی روح رواں مقدس مجید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کی تقریب کی مہمان خصوصی نینا رانیاں خان پر ہمیں فخر ھے انہوں نے ھمیشہ خواتین کے حقوق اور آزادی کے لئے بلا تفریق کا م کیا ھمیں ان پر ناز ھے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مہمان خصوصی نینا رانیاں خان (Nina RANIYA Khan)نے کہا کہ سب سے پہلے مقدس مجید کی انکے اعزاز میں اتنی خوبصورت تقریب منعقد کرانے پر شکریہ ادا کرتی ھوں اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اللہ تعالی کی مہربانی میرے والدین کی دعاؤں اور میرے شو ھر کی حوصلہ افزائ ھے اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتے تو میں اس پوزیشن میں نہ ھوتی انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کو بھی شئیر کیا کہ کیسے زندگی میں اتار چڑھاؤ آئے لیکن ہر کٹھن مراحل میں میرے شوھر میرے ساتھ کھڑے ھوتے تھے اس سے پہلے بھی کئ ایوارڈ لے چکی ھوں لیکن یہ دو ایوارڈ میرے لئے بہت اھم ہیں

پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے جی ایس ٹی وی کی سی ای او مقدس مجید کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں کہ انہوں نے اپنے چینل کے زریعے ھمیشہ کمیونٹی کی خدمت کی اور زندگی کے ہر شعبے میں خدمت کرنے والی شخصیتوں کو ھمیشہ عزت سے نوازا تی ہیں ھم نینا رانیاں خان کو انکی اچیومنٹ پر دلی مبارکباد دیتے ہیں -سحر علی – پی ٹی آئ کلچرل ونگ کی ہیڈ نسرین بلو ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول نے محترمہ نینا رانیاں خان کو دلی مبارکبادی اور کہا کہ وہ ھماری رول ماڈل ھے ممتاز صحافی شاعر کالم نگار چودھری محمود اصغر نے ایسی پروقار اور خوبصورت تقریب کو منعقد کروانے پر جی ایس ٹی وی کی سی ای او اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی سماجی کاروباری شخصیت چودھری عدیل نے نظامت کے فرائض نہایت احسن طریقے سے ادا کئے مہمان خصوصی نینا رانیاں خان کی آمد پر انکا پر تپاک استقبال کیا گیا تقریب میں نوٹیفکیشن بھی دئیے گئے ممتاز صحافی واجد راجہ کو خصوصی شیلڈ بھی دی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

براق سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے سیلزآفس اورایکو رئیل اسٹیٹ سیالکوٹ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا گیا

Next Post

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف لندن (عارف چودھری)

Related Posts
Total
0
Share