لندن (عارف چودھری)
ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی زلزلہ زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔
اب ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔
خیال رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کردیا تھا۔
شہبازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اورپیشہ ورانہ ساکھ‘کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
اس کیس کی 11 نومبر 2022 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
عدالت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔