سیالکوٹ( چوہدری عدنان)
معروف شاعر ، ادیب ، نامور تاجر اور پاکستان مسلم لیگ ن سلطنت عمان کے صدر جناب محمد علی فضل نے چوہدری مقصود احمد بٹ کی دعوت پر سیالکوٹ کادورہ کیا
مسقط عمان میں مقیم معروف شاعر ، ادیب ، نامور تاجر اور پاکستان مسلم لیگ ن سلطنت عمان کے صدر جناب محمد علی فضل نے چوہدری مقصود احمد بٹ صاحب کی دعوت پر سیالکوٹ کا دورہ کرکے دوست احباب اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ۔
چوہدری مقصود احمد بٹ صاحب کی رہائش گاہ پر محمد علی فضل کا شاندار استقبال اور ظہرانے کا خصوصی اہتمام کیا جس میں چودھری ارمغان سبحانی ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
چودھری طارق سبحانی کی طرف سے ان کی رھائش گاہ پر ناشتے کا اھتمام کیا گیا تھا جبکہ معروف شخصیت چودھری مقصود احمد بٹ اور ان کے صاحبزادے ایڈووکیٹ عمیر احمد بٹ ، زبیر احمد بٹ، معیز احمد بٹ اور انکے بھائی چودھری عمران بٹ ،ارسلان بٹ سمیت انکے چچا جان نے پھولوں کے گلدستوں سے پرتپاک استقبال کیا ۔ اور پرتکلف ظہرانے کے لئے رہائش گاہ تک لیکر گئے ۔
ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی نے جناب محمد علی فضل کا اپنی رھائش گاہ پر شایان شان استقبال کیا اور باھمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔
محمد علی فضل کو ڈار رائس مل کا وزٹ بھی کروایا گیا جہاں پر زاہد ڈار صاحب، چودھری ذوالفقار باجوہ اور چودھری توصیف باجوہ نے مہمان کا پرجوش استقبال کیا اور مختلف کھانوں سے مہمان کی تواضع کی۔ ان کے ساتھ چودھری مقصود احمد بٹ اور معیز احمد بٹ بھی موجود تھے
آخر میں سلطنت عمان سے آئے معزز مہمان کو پورے پروٹوکول کے ساتھ شاعر مشرق علامہ اقبال کے آبائی گھر لے جایا گیا جہاں علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں جناب محمد علی فضل نے مصور پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جناب محمد علی فضل نے تمام میزبانوں بالخصوص جناب مقصود احمد بٹ کا ان کے اعزاز میں کئے جانوالے انتظامات اور تقریبات کے لئے شکریہ ادا کیا ۔