راچڈیل (عارف چودھری)
راچڈیل کے مقامی سینما ہال میں بین الاقوامی سطح پر بسنے والی پاکستانی نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے آگاہی دینے بارے سلیک ایشین کی معاونت سے بنائ گئ فلم تھوڑی لائف ٹھوڑی زندگی کی نمائش ہوئ۔ فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر رائٹر خالد قدوائی ۔ راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی، مئیر راچڈیل علی احمد ڈاکٹر محمد اقبال -عطا الحق چوہان -نعمان بٹ – جاوید اختر -سحر علی-مقدس مجید سلیک ایشین کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات رضیہ چوہدری ، سنجو ، عالیہ ہاشمی و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر خالد قدوائی کا کہنا تھا کہ فلم بنانے کا مقصد دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی نوجوان نسل کو اکٹھا کرنے کے ساتھ انہیں اپنی ثقافت سے آگاہی دینا اور اپنی قدر و قیمت کی پہچان کروانا ہے فلم خاندان کے تمام افراد اکٹھے بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی خاندان کے گھر گھومتی ہے اور معاشرے کے اعلی طبقے کی نوجوان نسل کو روز مرہ پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی گئ ہے کہ کیسے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے ۔چیف ایگزیکٹو سلیک ایشین ماجد نذیر نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو تفریح کا موقع ملنے کے ساتھ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت مادری زبان سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ فلم کی آمدن خیراتی کاموں پر خرچ ہو گی ۔
عالیہ ہاشمی نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی جو لوگ پاکستان کی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں قابل ستائش ہیں۔ کمیونٹی لیڈر رضیہ چوہدری نے کہا کہ ایسی فلمیں پردہ سکرین پر آنی چائیں تاکہ پاکستانی ثقافت کو فروغ ملے۔ ماڈل سنجو بابا و محمد ماجد دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان فلمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان کے اداکاروں کی اداکاری بھی قابل رشک ہے فلم کی عکسبندی بھی کمال مہارت ہے نوجوان نسل کو بھی پاکستان کے ثقافت سے روشنائی ہوتی ہے سینما ہال میں فلم ختم ھونے کے بعد کیسل میر کمیونٹی ہال میں تمام مہمانوں کی خدمت لاھوری کھانوں سے کی گئی
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نوجوان نسل کو مادر وطن کی ثقافت سے روشناس کرانے میں سلیک ایشین کی معاونت سے ٹھوڑی لائف ٹھوڑی زندگی فلم کو پردہ سکرین پر دکھانا اور اسکی آمدن سے خیراتی کاموں پر خرچ کرنا سبکے قابل ستائش و فخر ہے