Reg: 12841587     

وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلئے فنڈز جاری کردیے

لندن(عارف چودھری)

وزارت خزانہ نے بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں متعدد پاکستان مشنز اور سفارتخانوں کیلئے تیسری سہہ ماہی تک کے فنڈز وزارت خارجہ کو جاری کردیئے گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرمبادلہ کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ڈالر کی قلت کے باعث وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کا اجراء روکنے کی وجہ سے بیرون ملک متعدد پاکستان مشن کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا، فنڈز کی قلت کے باعث درپیش مسائل کیلئے یورپ سے کئی مشن نے وزارت خارجہ کو خطوط بھی ارسال کیے تھے۔ جن میں بتایا گیا تھا کہ مشن کو پچھلے 4 ماہ میں 50 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راچڈیل:کاروباری شخصیت سید خالد عباس شاہ نےخالد قدوائی کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا

Next Post

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت شوکت علی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Related Posts
Total
0
Share