Reg: 12841587     

کونسلرعاصم رشیدنےنعیم عباسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیٹیکل ایڈوائزر بننے پر استقبالیہ دیا

لندن(عارف چوہدری)

سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے چئیرمین اوورسیز پاکستان ویلفئر کونسل نعیم عباسی نقشبندی کو وزیر اعلی پنجاب کا پولیٹیکل ایڈوایز بننے پر راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا جس میں پی ٹی آئ بر طانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار سینئر راہنما آصف خان کونسلر رانا فیصل کونسلر چودھری ارشد -شوکت خان اور کمیونٹی راہنماؤںنے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل ایڈوائزر مہمان خصوصی نعیم عباسی نقشبندی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ان پر اعتماد کرکے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے وہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے پہلے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کر رہا ھوں اب حکومت پنجاب کی سپورٹ سے مزید کام کرونگا میزبان سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نعیم نقشبندی کو اپنا پولیٹیکل ایڈوائزر بنا کر بہت اچھا کیا انہوں نے پہلے بھی پاکستان کے مختلف اداروں سے مل کر کام کیا ھے امید کرتے ہیں کہ نعیم بھائ اب حکومت کی مدد سے مل اوورسیز کے مسائل حل کروائیں گے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار نے کہا کہ چیف منسٹر نے اوورسیز سے ہیرا ڈھونڈ کر اپنا پولیٹیکل ایڈوائزر بنایا نعیم نقشبندی کو میں اور میری پارٹی ھمیشہ سپورٹ کرے گی

پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنما آصف خان نے نعیم نقشبندی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ھمیں امید ھے کہ آپ اب اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کونسلر فیصل رانا اور کونسلر چودھری ارشد کا کہنا تھا کہ ھم نعیم نقشبندی کو راچڈیل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ھم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی جب پاکستان جاتے ہیں تو وہاں انہیں مشکلات پیش آتی ھے آپ انکی مدد کریں گے راچڈیل کی کاروباری شخصیت شوکت خان نے بھی نعیم نقشبندی کی تقرری کو اوورسیز کے لئے خوش آئند قرار دیا

مشکل ترین سیاسی اور معاشی صورتحال میں وزیر اعلی پنجا ب چودھری پرویز الہی کا نعیم نقشبندی کو پولیٹیکل ایڈوائزر کی ذمہ داریاں سونپ کر اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

Next Post

ناصر میر نے اٹلی میں سرمایہ کاری کے مشیر شہر یار خان کے اعزاز میں شیفیلڈ کے ترکش ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share