گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
ریاض: سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین کو خبردار کیا ہےکہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ کسی سیاسی نعرے کے لیے، لہٰذا حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔