Reg: 12841587     

راچڈیل :زیمبیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے فوڈ سٹال لگائے گئے

راچڈیل (عارف چودھری)

ون نیشن چئیرٹی راچڈیل برانچ کی ٹیم نے زیمبیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے اپنی راچڈیل برانچ میں فوڈ سٹال لگائے اور اسکی تمام آمدن کو زیمبیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے بھیجیں گے دو ماہ پہلے بھی ون نیشن چئیرئٹی نے فوڈ باکس کی فروخت کرکے اس کی آمدن پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھیج تھی اور اس میں مئیر راچڈیل سید علی احمد اور سابق مئیر سلطان علی نے خصوصی شرکت کی تھی مئیر احمد علی نے دی نیشن چیرئٹی کی ٹیم کے اس اقدام کو سراہا تھا

آج زیمبیا کی مسجد کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے فوڈ سٹال کے موقع پر ون نیشن one Nation کے فنڈ ریزنگ آفیسر محمد علی کا کہنا تھا کہ آج ھم نے سموسے مفن ڈرنک فروخت کرکے زیمبیا کی مسجد کے لئے فنڈ اکٹھا کی مہم میں کمیونٹی کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتا ھوں اور امید کرتا ھوں کہ راچڈیل کی کمیونٹی ھمیشہ ھم سے تعاون کرتی رہے گی اس موقع پر فنڈ ریزنگ اسسٹنٹ عرفان نے کہا کہ ون نیشن دنیا کے چالیس ملکوں میں مستحق لوگوں کے لئے مختلف پراجیکٹ پر کام کر رھی ھے بلکہ اب ھوم لیس لوگوں کے لئے بر طانیہ میں بھی کام کر رہے ہیں مخیر حضرات سے گزارش ھے کہ وہ ون نیشن کے فنڈ ریزنگ میں مدد کریں ون نیشن کے سب سے متحرک رضا کار نوجوان فہد نے کہا کہ میں ون نیشن چئیرئٹی کے لئے اعزازی طور پر کام کر رہا ھوں آج بھی ھم نے زیمبیا کی مسجد کے لئے فنڈ اکٹھا کیا

ون نیشن چئیرٹی دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی ہر مشکل گھڑی میں انکے ساتھ دینے کے موجود ھوتی ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چینل 49 کی پانچویں سالگرہ اور نئے سال کی پروقار تقریب دی رائلز ریسٹورنٹ مانچسٹرمیں منعقدہوئی

Next Post

سیالکوٹ : برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری کی سیالکوٹ خان ریسٹورنٹ آمد

Related Posts
Total
0
Share