Reg: 12841587     

راچڈیل چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں پونڈز زلزلہ زدگان متاثرین کے علاؤہ فلسطین و روہینگیا کے مسلمانوں کی امداد کے لیے بھیجیں جائیں گئے

راچڑیل(خصوصی رپورٹر)

مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن کیطرف سے چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں پونڈز ترکیہ اور سیریا میں زلزلہ زدگان متاثرین کے علاؤہ فلسطین و روہینگیا کے مسلمانوں کی امداد کے لیے عیدالفطر سے پہلے بھیجیں جائیں گئے تاکہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔

مدینہ مسجد کے امام و خطیب مولانا عبد الحکیم ،مولانا عبدالرشید کے علاؤہ ناظم مدینہ مسجد نبیل طارق ،عامر ضیاء و دیگر نوجوانوں نے صبح سے لیکر روزہ افطاری تک لوگوں کی کاروں کو واش کرکے یہ فنڈ اکٹھا کیا ہے مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن کئی سالوں سے سال میں ایک بار کار واش کے ذریعے حاصل کردہ رقم دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے بھیجتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنے کے اعمال میں سےایک عظیم عمل یے یقیناً اللہ رب العزت ایسے اعمال کرنے والوں کو اجر عظیم سے نوازے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق میئرراچڈیل محمد ذمان،چیئر ڈویلپمنٹ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد کی بزنس مین خالد چوہدری کی رہائش گاہ پر آمد

Next Post

یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share