Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن قطر کا بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دوحہ میں اعشائیہ

دوحہ ( خصوصی رپورٹ )

چیئرمین مسلم لیگ ن قطر انجینئر ظفر اقبال نے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو دوحہ (قطر)میں استقبالیہ دیا اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں قطر میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا اور مقامی قیادت نے صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں مہمان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔

صدر مسلم لیگ ن راشد بٹ ، چیئرمین مسلم لیگ ن انجینئر ظفر اقبال سیکرٹری جنرل جواد عباسی ،نے خصوصی شرکت کی –

دیگر عہدیداران جنہوں نے شرکت کی ان میں سرفہرست سرپرست چوہدری اجمل ، نائب صدر ڈاکٹر علی ساجد ، نائب صدر راؤ پرویز ، سینئر نائب صدر محمد ندیم ملک ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ملک شاہد نزیر ، طلال شوکت ، سینئر نائب صدر چوہدری مظفر اقبال ، جناب قمر ، سینئر نائب صدر محمد نواز خان تھے جنہوں نے اس پرائیویٹ عشائیے میں خصوصی شرکت کی۔

تمام اراکین نے ملکر صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی جانب سے مریم نواز کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مقررکرنے کی حمائت کی اور مریم نواز شریف کو پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپپنے کے پارٹی کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیا اور مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ اب سینئر نائب صدر مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کی تنظیم نو کرینگی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بڑی پوزیشن کیساتھ اتنی ہی بڑی زمہ داری بھی آتی ہے، اللہ انکا مددگار ہوں ۔ آمین ۔

میزبان نے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور انکی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے مذ ید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اورسیز پاکستانیز کے صدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اوپر بیشمار زمہ داریاں ہیں اس لیے بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پوری دنیا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور ورکرز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

قطر کے مرکزی صدر راشد بٹ نے بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسحق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو پارٹی کو انٹرنیشنل سطح پر آرگنائز کرکے اور پارٹی عہدیداران وکارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے اس ناممکن کام کو ممکن بنانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے ذاتی وزٹ کے دوران تمام نو منتخب ارکان سے ملاقات کیلئے وقت نکال کر کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اعزاز میں مسلم لیگ ن قطر نے ظہرانہ رکھا جس کے لیے میں بے حد مشکور ہوں ۔

میزبان چیئرمین انجینئر پرویز اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی سے درخواست کی کہ موجودہ حکومت کے دوران اسلام آباد میں بینالاقوامی کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے دسمبر میں اپنی ملاقاتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم سازی،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا قیام،قبضہ کے خاتمے کیلئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ رجسٹریشن اور
مخصؤص عدالتیں ، قومی ائیر لائن کی فوری بحالی اور اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد کروانے پر بات کی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان،وزیر خزانہ اور گورنر پنجاب نے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے فون کی سہولت ، کراچی میں رکے کنٹینرز اور ڈیڈ باڈی کی ترسیل کیلئے بھی معاملات کو مزکورہ محکموں سے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے 34 ممالک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی باڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے علاؤہ ازیں اسحق ڈار نے مین سٹریم باز دی میں پانچ سے سات ممالک کا اضافہ کیا ہے ان ممالک کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قطر نے جسطرح مثالی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تقلیدہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر ایک فیملی کیطرح ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے اور اپنے قائد کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے اور ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کے لیے کام کرنا ہےکیونکہ اتحاد میں ہی برکت ہے۔

آخر میں میزبان چیئرمین انجینئر پرویز اقبال ، صدر راشد بٹ ، اور سیکرٹری جنرل جواد عباسی نے تمام ساتھیوں کیساتھ ملکر معزز مہمان گرامی بیرسٹر امجد ملک کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ کے چیپٹر کو سراہا۔

تمام شرکاء نے ملکردرضواست کی کہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق چیف آرگنائزر چوہدری اجمل کو انکی لانگ سروس کے عوض سرپرست کے عہدے کیلئے غور کیا جائے۔ بیرسٹر امجد ملک نے اس معاملے کو اسحق ڈار کیساتھ اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔

آخر میں میزبان مجلس ظفر اقبال کی جانب سے مہمان خصوصی اور شریک محفل معزز مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ : برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری کی سیالکوٹ خان ریسٹورنٹ آمد

Next Post

معروف پنجابی شاعر محمد علی فضل کی کتاب مٹی ہیٹھ تماشا کی رونمائی تقریب لاہور کے الحمرا ہال میں منعقدہوئی

Related Posts
Total
0
Share