Reg: 12841587     

توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنرکیسز میں الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر  آج فیصلہ سنائے گا۔

تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، چار رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی، عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار  بناتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرےکیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی قیادت میں وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی

Next Post

سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

Related Posts

سونامی سہنسہ میں داخل۔سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی حلقہ 4 سہنسہ سرساوہ پینجڑہ اقبال مہدی کی پیپلز پارٹی کو چھوڑ ک تحریک انصاف میں شمولیت

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سونامی سہنسہ میں داخل۔سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی حلقہ 4 سہنسہ…
Read More
Total
0
Share