Reg: 12841587     

شرجیل میمن کو دل کا دورہ، 2 اسٹنٹ ڈال دیے گئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا  بتانا ہے کہ شرجیل کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے اجلاس طلب کر لیا، اعلان کل متوقع

Next Post

بچے کے خواہشمند سسرالیوں نے خاتون کو زبردستی انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلا دیا

Related Posts

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 240 کورنگی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو 22 جون کو طلب کرلیا

کراچی(منتظر مہدی) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن…
Read More
Total
0
Share