Reg: 12841587     

بچے کے خواہشمند سسرالیوں نے خاتون کو زبردستی انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلا دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

بچے کی خواہشمند خاتون کو سسرالیوں کی جانب سے انسانی ہڈیوں سے بنے پاؤڈر کھانے کے لیے مجبور کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو کالا جادو کرنے والے عامل نے بچے کی پیدائش کے لیے بیوی کو انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلانے کا مشورہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے کالے جادو کی ایک رسم کے تحت انسانی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے پر مجبور کیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شکایت پر  ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں شوہر، سسرال والوں اور جادوگر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی کہ خاتون کے سسرالیوں کی جانب سے اسے گھر میں ہونے والی کالے جادو کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے مجبور کیا گیا اور کچھ دیگر رسومات میں خاتون کو  زبردستی نامعلوم شمشان گھاٹ لے جایا گیا اور مردہ انسان کی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے کو کہا گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران جادوگر کی جانب سے فون کال پر ہدایات دی جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والے پڑھے لکھے لوگ ہیں لیکن اس سب کے باوجود وہ بچے کی پیدائش کے لیے طبی طریقہ علاج کے بجائے کالے جادو کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شرجیل میمن کو دل کا دورہ، 2 اسٹنٹ ڈال دیے گئے

Next Post

شہباز شریف کی مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ردعمل سامنے آگیا

Related Posts

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں اس بیماری کی منتقلی کا امکان بہت کم ہوتا ہے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا…
Read More
Total
0
Share