Reg: 12841587     

وریو سیالکوٹ :معروف کاروباری شخصیت کی چوہدری ارمغان سبحانی سے ملاقات

وریو سیالکوٹ ( سیاسی رپورٹر )

سابق ایم این اے سیالکوٹ سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری ارمغان سبحانی کیساتھ وریو ھاؤس میں اوورسیز پاکستانی بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا، سابق ڈسٹرکٹ ناظم ضلعی ترجمان چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور بزنس مین مطلوب بٹ کی ملاقات

سنیئر متحرک رہنماء و سابق ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری ارمغان سبحانی کیساتھ اوورسیز پاکستانی بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی وفد کے ہمراہ وریو ھاؤس میں ملاقات ہوئی
وفد میں سابق ضلعی ترجمان چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور بزنس مین مطلوب بٹ شامل تھے
ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی حالات اور آئیندہ جنرل الیکشن کے علاؤہ قائد مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بات چیت ہوئی
چوہدری ارمغان سبحانی نے اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا
وہ چاہے ملک میں قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد ہو یا ملک کو معاشی طور پر صورت حال کا سامنا ہو
اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا
ملک میں جنرل الیکشن پر انھوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان میں آمد آمد کی تیاریاں ہیں
انکے واپس آتے ہی پارٹی مشاورت کے بعد الیکشن کمپیئن کا اعلان کر دیا جائے
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ
میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر ہے جو ملک کو صحیح معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے جب مسلم لیگ ن پورے ملک سے واضح اکثریت کیساتھ جیت کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام پر مہنگائی و بے روزگاری کی مایوسی کی کیفیت کو دور کریں گئے
ملک میں خوشحالی و ترقی کی لہڑ آئیگی
اس موقع پر چوہدری ارمغان سبحانی کے بڑے صاحبزادے چوہدری فائق ارمغان سبحانی بھی موجود تھے جو حال ہی میں امریکہ سے گریجویشن مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوہدری خالد محمود ہنجرا کی وفد کے ہمراہ سابق ایم پی اے سیا لکوٹ چوہدری طارق سبحانی سے ملاقات

Next Post

بھارتی ویزے نہ ملنےکا معاملہ: پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

Related Posts
Total
0
Share