Reg: 12841587     

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، اور سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں: ڈونلڈ بلوم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور  زراعت میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، باہمی تجارت تقریبا 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس کے تدارک کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، ہم خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر کاشف انور نے امریکی ویزہ پالیسی اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

بعد ازاں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے آفس کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان جلد معاشی طور پر اوپر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپٹما کے کاٹن کی دستیابی کیلئے لکھے گئے خط پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانا آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ تھا، یہ سخت فیصلہ ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف نے مذاکرات سے قبل بجٹ کی مزید تفصیلات مانگ لیں

Next Post

عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ بزدار مسلط نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ 19 مارچ بروز جمعتہ المبارک صبح ایک روزہ ء دورے پر راولاکوٹ پہنچیں گی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری…
Read More
Total
0
Share