مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے سے عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی، بزدار مسلط نہيں ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب لوٹنے والو! اب الیکشن ہوگا سلیکشن نہیں۔
اس سے قبل عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان میں شرم اورحیا نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حواری کہتے ہیں اب 70 نشستوں پر الیکشن لڑے گا اورپھر استعفے دے گا، کوئی صاحب عقل یہ نہیں کرسکتا،عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔