Reg: 12841587     

کراچی کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں: حافظ نعیم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہےکہ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار ہیں۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی، ایسے میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، فارم 11 کے حصول کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑا اور نتائج کی تاخیر بتاتی ہےکہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے الیکشن پراسس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہوگا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھےگی، دوران الیکشن بھی دھاندلی کی گئی، جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا ہے، یہ سیل انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں ان کو سامنے لائےگا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کو ہماری ضرورت ہو تو مدد کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کمیٹی بنائی تھی اس نےکام شروع نہیں کیا، 11 سیٹوں پر اب ضمنی انتخاب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آ ر اوز اور ڈی آر اوز حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہوئے، یہ افسران سندھ سے نہیں دیگر صوبوں سےلیے جائیں، اس پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں جب کہ ری کاؤنٹنگ سے متعلق الیکشن ٹربینول میں بھی جائیں گے، ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے، میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈار نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر چلانے کی کوشش کی جس سے بڑا نقصان ہوا: مفتاح

Next Post

سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس چلانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share